نوازشریف کی انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی ہدایت
الیکشن کیلئے پورے اعتماد اور بھرپور تیاری سے آگے بڑھیں، انشاءاللّٰہ فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ قائد (ن) لیگ نوازشریف کی پارٹی صدر شہبازشریف کو ہدایت
اکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے پارٹی صدرمحمد شہبازشریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ انشاءاللّٰہ فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے پارٹی صدر محمد شہبازشریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
نوا شریف نے کہا کہ الیکشن کیلئے پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری اور قوت سے آگے بڑھیں۔ انشاءاللّٰہ فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، قانونی ماہرین اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیا جائے، جبکہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان میں مقررہ وقت پر ہی انتخابات ہوں گے، اجلاس میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار نہیں ہوگا۔ اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جانے کی ہدایت کی۔
نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی قیادت انتخابات کیلئے خود بھی تیاری کرے اور ورکرز کو بھی متحرک کرے۔ انتخابی مہم اور کارنر میٹننگز میں عمران خان کے دور میں پاکستان کو درپیش معاشی، سفارتی اور سیاسی نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔ نوازشریف نے چیف آرگنائزر کو رواں ماہ میں ہی وطن واپس جانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں کل آصف زرداری سے ہونے والی ملاقاات بارے بتایا کہ آصف زرداری سے ملاقات کروں گا، عمران خان کو قوم مسترد کرچکی ہے وہ اب قوم کو بلیک میل کررہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں کی جاسکتی، پاکستان کی موجودہ معاشی مشکلات عمران خان کی پیدا کردہ ہیں۔
