وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
![]() |
ابوظہبی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم پاکستان میں شہباز شریف اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر ابوظہبی پہنچے۔ابوظہبی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔
پاکستان کو پہلے سے فراہم کردہ قرضے کو فی الحال واپس نہ لینے کا اعلان شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف کا ابوظبی میں خیرمقدم، شیخ محمد نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کے گرانقدر خدمات کی تعریف وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔ تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا
