سعودی عرب میں ڈیوٹی فری مارکیٹوں کے قوانین کی منظوری

Wasi
0

 


سعودی عرب میں ڈیوٹی فری مارکیٹوں کے قوانین کی منظوری

قوانین کے تحت ہوائی، سمندری اور زمینی بندرگاہوں پر ڈیوٹی فری مارکیٹس کے قیام کی اجازت دے دی گئی



ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 جنوری 2023ء ) سعودی عرب نے ڈیوٹی فری مارکیٹوں کے قوانین کی منظوری دے دی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے مملکت کی داخلی بندرگاہوں پر ڈیوٹی فری مارکیٹس کے قیام کے قوانین کی منظوری دی، سرکاری گزٹ میں جمعہ کے روز آپریٹنگ لائسنس اور دیگر کنٹرولز کی ضروریات سے متعلق دفعات کے علاوہ ڈیوٹی فری مارکیٹوں کو چلانے کے قواعد و ضوابط کی تفصیلات شائع کی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ قوانین ڈیوٹی فری مارکیٹوں سے کسی بھی قسم کی اور کسی بھی اصلیت کے غیرملکی سامان کو کسٹم ڈیوٹی کے تابع کیے بغیر درآمد اور برآمد کرنے کی اجازت دیتے ہیں، قوانین تمام قسم کے سامان کو ڈیوٹی فری مارکیٹوں اور ان کے کسٹم گوداموں میں ذخیرہ کرنے کی بھی اجازت دیتے ہیں، سوائے اس سامان کے جو تجارتی، صنعتی، ادبی اور فنکارانہ املاک کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں، وہ سامان جو کسی ایسے ملک میں پیدا ہوتا ہے اقتصادی پابندیوں کے تحت رہا ہے اور وہ سامان جو ملک میں ممنوع ہیں۔

ملعوم ہوا ہے کہ قواعد ڈیوٹی فری مارکیٹ آپریٹر کو زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کو قومی اشیاء کی فروخت میں معاونت کے لیے سالانہ ایکشن پلان فراہم کرنے کا پابند بناتے ہیں اور ہر سال کے وسط میں اس کا جائزہ لیا جائے گا، ڈیوٹی فری دکانیں چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے آزاد ہیں، قوانین ڈیوٹی فری مارکیٹوں کے آپریٹرز کو کسٹم کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے، فروخت اور آپریشن شروع کرنے سے پہلے مجاز حکام سے ضروری منظوری حاصل کرنے کا پابند بناتے ہیں، قوانین ہوائی، سمندری اور زمینی بندرگاہوں پر ڈیوٹی فری مارکیٹوں کے قیام کی اجازت دیتے ہیں، جہاں مملکت میں آنے اور جانے والے مسافروں کو سامان فروخت کیا جا سکتا ہے۔

قوانین میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (ZATCA) چینلز کے ذریعے درخواست دینی چاہیے، ایک درست تجارتی رجسٹر جس میں ڈیوٹی فری مارکیٹ کی سرگرمی شامل ہو، ساتھ ہی ساتھ ایک درست سوشل انشورنس سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہے، یہ قواعد سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے بعد نافذ العمل ہوں گے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)