بڑی ڈیجیٹل تبدیلی سے حج وعمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی آسان ہوگئی

Wasi
0

 

بڑی ڈیجیٹل تبدیلی سے حج وعمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی آسان ہوگئی

نسک بہت جلد بین الاقوامی عازمینِ کے لیے بطور ایک آن لائن حج پورٹل تیار ہے جس سے براہ راست پیکجوں کے انتخاب اور بکنگ کی سہولت ملے گی



مکہ مکرمہ (تازہ ترین ۔ 14 جنوری 2023ء ) سعودی عرب کی جانب سے بڑی ڈیجیٹل تبدیلی کے نتیجے میں حج وعمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی آسان ہوگئی۔ عرب نیوز کے مطابق برطانوی حجاج کی کونسل کے سی ای او راشد موگرادیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حج اور عمرہ شعبے کی تمام سطحوں پر بڑی ڈیجیٹل تبدیلی خدمات کی فراہمی کو ہموار اور عازمین حج کے تجربات میں اضافہ کرے گی، کیوں کہ خدمات فراہم کرنے والے ایسی مصنوعات اور خدمات تخلیق کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں جو عازمین حج کے تجربات کو بڑھاتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جدہ میں حج ایکسپو 2023 کے دوران عازمین کے لیے حج کو آسان بنانے کے لیے مفت سمارٹ کارڈ شروع کرنے کے منصوبے کی رونمائی بھی کی گئی، اس کارڈ میں عازمینِ حج کی ذاتی معلومات ہوں گی اور اسے الیکٹرانک ایپلی کیشن سے منسلک کیا جائے گا، اس حوالے سےوزارت حج وعمرہ اوراوقاف کی جنرل اتھارٹی کے درمیان ایک معاہدہ بھی ہوچکا ہے

راشد موگرادیا نے کہا کہ ایکسپو میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ملنا اور نئے لوگوں کے ساتھ جڑنا بہت اچھا رہا، ایکسپو میں نسک کا انٹرایکٹو پویلین خاص طور پرمتاثر کن تھا، نسک بہت جلد بین الاقوامی عازمینِ حج کے لیے ایک آن لائن حج پورٹل کے لیے تیار ہے جس سے لوگ براہ راست پیکجوں کا انتخاب اور بکنگ کر سکیں گے، اس کے علاوہ سعودی وزارت حج 20 سے زائد نمائشیں تیار کر رہی ہے تاکہ پیغمبر اسلام کی زندگی کو دستاویزی شکل دی جائے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کے سفر کو تقویت ملے، یہ اقدام بھی انتہائی قابل تعریف ہے۔

بتاتے چلیں کہ نسک عمرہ زائرین کی منصوبہ بندی اور بکنگ کا باضابطہ پلیٹ فارم ہے جسے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے شروع کیا، نسک کے ساتھ دنیا بھر کے عازمین حج ای ویزا کے لیے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ تک آسانی سے پورے دورے کا انتظام کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)