سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر 16 لاکھ ڈالر جرمانہ

Wasi
0

 


سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر 16 لاکھ ڈالر جرمانہ


نیویارک( اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2023ء) نیویارک کی عدالت کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروباری کمپنی پر ٹیکس فراڈ کے الزام میں 16 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین دن قبل مین ہیٹن کی عدالت کے جسٹس ہوان مرکین نے ٹرمپ فیملی کیلئے نصف صدی سے کام کرنے والے سابق چیف فنانشل افسر کو 5 مہینے قید کی سزا سنائی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اس کیس سے متعلق کہنا ہے کہ ان کو اور ان کی سیاست کو ناپسند کرنے والے ڈیموکریٹس نے ان کے خلاف یہ کیس بنوایا ہے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)