اتنی ٹینشن دوں گا، شہباز شریف کو نیند کی گولی کھانا پڑے گی

Wasi
0

 

اتنی ٹینشن دوں گا، شہباز شریف کو نیند کی گولی کھانا پڑے گی

شہباز شریف نے پنجاب میں ہمیں کافی تنگ کیا، اب تنگ کرنے کی ہماری باری ہے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم کیخلاف کمر کس لی


14 جنوری 2023ء ) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعظم کیخلاف کمر کس لی، کہا اتنی ٹینشن دوں گا، شہباز شریف کو نیند کی گولی کھانا پڑے گی، شہباز شریف نے پنجاب میں ہمیں کافی تنگ کیا، اب تنگ کرنے کی ہماری باری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ٹیسٹ کرنے جا رہے ہیں اور پہلی بار امتحان میں ڈالیں گے، اس وقت پاکستان کو ایک مضبوط اور طاقت ورحکومت کی ضرورت ہے ۔

ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سیاست پورے پاکستان کی سیاست پر اثر ڈالتی ہے، جدھر اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے ادھر پنجاب کھڑا ہوتا ہے، پنجاب کبھی بھی اسٹیبلمشنٹ کیخلاف کھڑا نہیں ہوتا تھا، 17جولائی کے ضمنی الیکشن کے انتخابی نتائج پنجاب کی سیاست پراثرانداز ہوئے، اعتماد کے ووٹ کے لیے پنجاب اسمبلی میں ہمارے وہپ چیف کو یقین تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، چیف وہپ اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام ایم پی ایز سے رابطے میں تھا، ہمارے ایم پی ایز کو گمنام نمبروں سے بھی کالیں آ رہی تھیں، گمنام نمبروں سے کہا جا رہا تھا کہ عمران خان نے دوبارہ اقتدارمیں نہیں آنا، چن چن کر ہمارے ایم پی ایز پر پریشر ڈالا جا رہا تھا، سندھ کے وزیرآصف زرداری کے ہمراہ ایم پی ایز کو خریدنے آئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا ق لیگ کے مفاد میں ہے، اس لیے ہم نے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی درخواست کی ہے، ہم نے ساڑھے 3 سال بڑی مشکل سے حکومت کی، کبھی ایک جماعت نکل جاتی تو کبھی دوسری شور ڈالنا شروع کردیتی تھی لیکن شہباز شریف کو رشوت دے کر کام چلانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ شہبازشریف ہمیشہ رشوت دیتے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کے لیے پی ٹی آئی نے پارٹی میں لابنگ تیز کر دی، صدر مملکت کو جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہے جانے کا امکان ہے، پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا، پی ٹی آئی پر امید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہیں دے گی، اس لیے پی ٹی آئی نےوزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کارروائی کی منظوری دے دی گئی، صدر مملکت عارف علوی جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)