میں نے اپنی تمام کمپنیوں سے استعفٰی دے دیا اور خود کو ملک کیلئے وقف کر دیا،قاسم علی شاہ
مجھے نہیں پتہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اخیتار کروں گالیکن بطور ٹیچر آگاہی مہم چلاؤں گا،سیاسی قائدین سے نہیں بلکہ سسٹم سے نالاں ہوں
نامور موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں تمام سیاسی شخصیات کا احترام کرتا ہوں،ہماری سیاسی شخصیات آئیڈیل نہیں ہیں۔سیاسی قائدین کیخلاف ہوں اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی ناراضگی ہے بلکہ سسٹم سے نالاں ہوں،سسٹم کی خرابی ہے کہ وہ نااہل اور کرپٹ لوگوں کو آگے لے کر آ جاتا ہے۔ قاسم علی شاہ نے اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پورے ملک کے دورے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست نہیں کر رہا،میں آگاہی مہم چلانے لگا ہوں،بادشاہ بننے کے بجائے دوسروں کو بادشاہ بنانے کیلئے سپورٹ کرنا زیادہ بڑا کام ہے۔ نامور موٹیویشنل اسپیکر کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ قاسم علی شاہ لیکچر کے پیسے لیتا ہے لیکن میں واضح کر دوں کہ میں نے زندگی میں ہزاروں لیکچر مفت دئیے ہیں۔اینکر فرخ شہباز وڑائچ نے سوال کیا کہ آپ سیاست نہیں کر رہے لیکن لوگ آپ پر الزام لگائیں گے جس پر قاسم علی شاہ نے کہا کہ اس ملک اور نوجوان نسل کے لیے ٹماٹر بھی کھانے پڑے تو یہ بھی میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی،اپنی آنے والی ساری زندگی اس ملک کے لیے وقف کر دی ہے،میں نے اپنی فیملی کو بیٹھا کر کہا ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں،میں اپنا آپ کو اس ملک کے لیے وقف کر رہا
ہوں۔
قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا لیکن میں ٹیچر ہوں اس لیے آگاہی مہم چلاؤں گا۔ ملک کے مقبول موٹیویشنل اسپیکر نے بتایا کہ میں نے اپنے تمام کاروبار ختم کیے اور خود کو ملک کے لیے وقف کر دیا،تمام کمپنیوں سے استعفٰی دے دیے،میں اس ملک کے لیے جینا اور مرنا چاہتا ہوں،کچھ چیزیں عمران خان کی ٹھیک ہے تو کچھ چیزیں نواز شریف کی اچھی ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ میری فاؤنڈیشن ہر مہینے یو ای ٹی کو 12 لاکھ روپیہ عطیہ دیتی ہے،مجموعی طور پر ہر ماہ میری فاؤنڈیشن چھ ملین روپے مختلف تعلیمی اداروں کو مستحق طلبہ کے لیے چیرٹی دیتی ہے،قاسم فاؤنڈیشن سی ایس ایس میں دلچپسی رکھنے والے طلبہ کو آن لائن مفت تیاری کروائی گی۔قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا لیکن میں ٹیچر ہوں اس لیے آگاہی مہم چلاؤں گا۔ ملک کے مقبول موٹیویشنل اسپیکر نے بتایا کہ میں نے اپنے تمام کاروبار ختم کیے اور خود کو ملک کے لیے وقف کر دیا،تمام کمپنیوں سے استعفٰی دے دیے،میں اس ملک کے لیے جینا اور مرنا چاہتا ہوں،کچھ چیزیں عمران خان کی ٹھیک ہے تو کچھ چیزیں نواز شریف کی اچھی ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ میری فاؤنڈیشن ہر مہینے یو ای ٹی کو 12 لاکھ روپیہ عطیہ دیتی ہے،مجموعی طور پر ہر ماہ میری فاؤنڈیشن چھ ملین روپے مختلف تعلیمی اداروں کو مستحق طلبہ کے لیے چیرٹی دیتی ہے،قاسم فاؤنڈیشن سی ایس ایس میں دلچپسی رکھنے والے طلبہ کو آن لائن مفت تیاری کروائی گی۔
