سربند حملے کی مذمت ،دہشت گردوں سے پولیس بھی محفوظ نہیں، عوام کا کیا ہو گا رانا ثنائ اللہ

Wasi
0

 

سربند حملے کی مذمت ،دہشت گردوں سے پولیس بھی محفوظ نہیں، عوام کا کیا ہو گا رانا ثناہ اللہ

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ساری توانائیاں صوبائی اسمبلی توڑنے پر مرکوز ہیں، عوام کی حفاظت، صوبے میں امن وامان ان کی ترجیح ہی نہیں،وفاقی وزیرداخلہ


فاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں میں کے پی پولیس بھی محفوظ نہیں، عوام کے تحفظ کا کیا ہو گا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کیے گئے بیان میں پشاور میں تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رانا ثنائ اللّٰہ نے کہا کہ وفاق کو خیبرپختونخوا میں مسلسل بگڑتی امن و امان کی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔

رانا ثنائ اللّٰہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد تھانوں پر حملے کر رہے ہیں، پولیس کے جوان، افسران ٹارگٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعے سے لگتا ہے حکومت کے پی نے بنوں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے بھی سبق نہیں سیکھا، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ساری توانائیاں صوبائی اسمبلی توڑنے پر مرکوز ہیں، عوام کی حفاظت، صوبے میں امن وامان ان کی ترجیح ہی نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے تھانہ حملے میں ڈی ایس پی، دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کو خراج عقیدت اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ پشاور میں دہشت گردوں نے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین دو گن مینز سمیت شہید ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق تھانے پر حملے کے بعد ڈی ایس پی اپنے گن مینز ارشاد اور جہانزیب کے ہمراہ پہنچے تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دہشتگردوں نے 2 یا 3 اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، دہشت گردوں کی تعداد 6 سے 8 تھی۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)