بلدیاتی انتخابات، حیدرآباد کی 129 یوسیز میں سے 14 کے مکمل غیر سرکاری نتائ
کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے
کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جبکہ حیدرآباد کی 129 یوسیز میں سے 14 کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ گئے ہیں۔کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج مرتب کرنے میں 6 سے 7 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں گڈاپ ٹاؤن اور ملیرٹاؤن میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔ حیدرآباد کی129یوسیز میں سے اب تک14 کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 12 نشستوں پر پیپلزپاٹی کے امیدوار آگے ہیں جبکہ ایک نشست پر تحریک انصاف اور ایک پر جماعت اسلامی کو سبقت حاصل ہے۔
حیدرآباد میں31 نشستوں پر پی پی امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
ٹنڈومحمدخان ٹاؤن کمیٹی میں19میں سے15وارڈز کے نتائج کے مطابق 13 نشستوں پر پی پی، ایک جی ڈی اے جبکہ ایک نشست پر ایس ٹی پی کے امیدوار نے میدان مارلیا۔ دادو میں میونسپل کمیٹی میہڑ کے14 میں سے 13 وارڈز کےغیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 8 نشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلزپارٹی کو 4 اور ایک نشست پی پی شہید بھٹو کو ملی۔ میونسپل کمیٹی بدین کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق 14میں سے 12وار ڈز پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ ایک پر پی ٹی آئی اور ایک پر جی ڈی اے کو کامیابی ملیں۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول کی 77 یوسیز میں سے 51 پر پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ ایک میونسپل کمیٹی اور 11 ٹاؤن کمیٹیز کے 62 وارڈز میں سے 57 پر پیپلز پارٹی امیدوار جبکہ 3 وارڈ پر آزاد امیدوار اور دو پر جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ خیرپور میں ناتھن شاہ میونسپل کمیٹی کے 11وارڈزمیں سے 9 پر پیپلزپارٹی جبکہ 2پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ہوگئے۔بلدیاتی انتخابات میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، یونین کونسلوں اور وارڈز کی نشستوں پرہوئے۔ کراچی میں کسی بھی جماعت کو میئر منتخب کرنے کيلئے سادہ اکثریت یعنی 124 یوسیز پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
