عمران خان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے ، چودھری پرویز الٰہی نے واضح کر دیا
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے ، انہیں کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں۔
پرویز الٰہی کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال کے برابر کام کیا ہے ، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں وزارت اعلیٰ دی، عمران خان کو کہا تھا جب مرضی اسمبلی توڑ دیں ،ن لیگ والے چاہتے تھے اسمبلیاں مدت پوری کریں ، لاہور کو 21 ارب روپے کے منصوبے دیئے ۔