منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو بڑا ریلیف دے دیا
منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو ملزمان کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ، ایف آئی اے
نے منی لانڈرنگ مقدمے کا ضمنی چالان سپیشل سینٹرل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے ۔
ایف آئی اےکے چالان میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہبا ز کبھی عوامی نمائندہ یا پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے ، ساتھ کہا گیا ہے کہ ثابت نہیں ہوا کہ سلیمان شہباز کسی عوامی نمائندے کے بے نامی دار رہے ہیں،سلیمان شہباز پر پیکا ایکٹ کے سیکشن 5کی شق 2کے الزامات ثابت نہیں ہوئے ۔