ہمارے استعفے قبول کرنے کا شکریہ

Wasi
0

 

ہمارے استعفے قبول کرنے کا شکریہ

مزید 70 استعفے قبول ہونے تک اپوزیشن لیڈر، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے ہمارے پاس ہی آنے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ٹویٹ


لاہو اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور ہونے پر فواد چوہدری نے شکریہ ادا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے استعفیٰ قبول کرنے کا شکریہ لیکن جب تک آپ 70 مزید استعفے قبول نہیں کرتے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا امید ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے۔

ہمارے استعفیٰ قبول کرنے کا شکریہ لیکن جب تک آپ 70 اور استعفیٰ قبول نہیں کرتے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے، امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 35ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مجھے خط لکھ کر جواب دیا کہ قانون کے مطابق میں ایک ایک ممبر کو بلاؤں گا اور تسلی کروں گا کہ رکن اسمبلی نے جو استعفیٰ دیا ہے وہ اپنی مرضی سے دیا ہے، پھر میں الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا کہ فلاں ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے استعفے قبول کرنے ہیں تو پھر 125 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے، اگر جو معیار عدالتوں اور اسپیکر نے طے کیا ہے پھر اس کے مطابق چلا جائے یا پھر اگر استعفے قبول کرنے ہیں تو پھر سب ارکان کے استعفے منظور کیئے جائیں۔ یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے، جس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا، الیکشن کمیشن نے مراد سعید، عمرایوب، اسد قیصر، پرویزخٹک، عمران خٹک، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے، اس کے علاوہ علی نوازاعوان، اسدعمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان، غلام سرور، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان، فواد چودھری بھی ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حماد اظہر، ثنااللہ مستی خیل، شفقت محمود، عامرڈوگر، شاہ محمود قریشی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیرخان، علی زیدی، آفتاب صدیقی کے ساتھ عطااللہ، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، نجیب ہارون اور قاسم سوری بھی ڈی نوٹیفائی ہوچکے ہیں جب 
کہ مخصوص نشستوں پرعالیہ حمزہ اور کنول شوذب کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)