الیکشن لڑنے کا جنون:عمران خان نے گزشتہ ضمنی انتخابات میں بیک وقت 8 نشستوں پر انتخابات لڑنے کے بعد ایک بار پھر راجن پور کے حلقہ این اے 193سے ضمنی الیکشن میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلی

Wasi
0

 

الیکشن لڑنے کا جنون:عمران خان نے گزشتہ ضمنی انتخابات میں بیک وقت 8 نشستوں پر انتخابات لڑنے کے بعد ایک بار پھر راجن پور کے حلقہ این اے 193سے ضمنی الیکشن میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلی


 الیکشن لڑنے کا جنون،عمران خان نے گزشتہ ضمنی انتخابات میں بیک وقت 8 نشستوں پر انتخابات لڑنے کے بعد ایک بار پھر راجن پور کے حلقہ این اے 193سے ضمنی الیکشن میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ۔حلقہ این اے 193کی نشست سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ، الیکشن کمیشن نے 26فروری کو ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق جعفر لغاری کی نشست پر ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوگا۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی ، امیدوار 19 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 فروری کو جاری ہوگی۔

۔۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں، انہوں نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی کی دیرانہ کارکنوں کو بھی آئندہ انتخابات میں ٹکٹس جاری کرنے عندیہ دے دیا ہے۔اس سے متعلق عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اچھے کردار کے حامل اور مظبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے لئے کوارڈینیٹر کو امیدوراں کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے، وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلا تھے۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)