200 بھکاری جنیوا گئے، ایک دھیلا، ایک پائی، ایک آنا پاکستان نہیں آیا، فیاض الحسن چوہان

Wasi
0

 

200 بھکاری جنیوا گئے، ایک دھیلا، ایک پائی، ایک آنا پاکستان نہیں آیا، فیاض الحسن چوہان

10 اپریل 2021ء سے ٹوپی ڈرامہ شروع ہوا، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ساڑھے تین سال کہتی رہی اقتدار میں آئیں گے، نہروں میں دودھ و شہد نکلے گا، پی ٹی آئی رہنما کی تنقید










11 جنوری2023ء) پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 200 بھکاری جنیوا گئے، ایک دھیلا، ایک پائی، ایک آنا پاکستان نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 2021ء سے ٹوپی ڈرامہ شروع ہوا، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ساڑھے تین سال کہتی رہی اقتدار میں آئیں گے، نہروں میں دودھ و شہد نکلے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دنیا اتنی بے وقوف ہے کہ ان جھوٹے حکمرانوں کو 9 ارب ڈالر دیں گے، دو سو بھکاری دو سو چور جنیوا جہاز بھر کر لے گئے، دنیا کو معلوم ہے کہ شہباز شریف نکما حکمران ہے، شرم سے سر جھکا کر واپس آئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 10 اپریل 2021ء سے ٹوپی ڈرامہ شروع 

ہوا، آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن ساڑھے تین سال کہتی رہی اقتدار میں آئیں

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایوان وزیر اعظم سے نکلا تھا تو خزانے میں 17 ارب ڈالر تھا اب 4 ارب ڈالر تھے، عمران خان اقتدار میں آیا بہترین ٹیم سے مل کر ملکی تاریخ میں 61 سو ارب ٹیکس اکٹھے کئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انہوں نے اپنی طرف سے عمران خان کو نکالا جو اب جن نہیں دیو بن گیا ہے، ان کو رات و دن چلتے پھرتے کھاتے پیتے عمران خان نظر آتا ہے، جس طرح بندر کے ہاتھ میں ماچس آئی، اسی طرح ان کے ہاتھ وزارت عظمی آ گئی ہے، جنہوں نے غیر ملکی طاقتوں سے عمران خان کو اتارا ان کا یوم حساب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑے بھائی کی منتیں تو کبھی بوٹ پالش کرتا کہ مجھے وزیراعظم بناؤ، 35 سے 50 فیصد پیسے کھا کر سڑکیں بنانا آسان کام ہے لیکن وزارت عظمیٰ پر پرفارمنس بہت مشکل کام ہے، مونچھوں والے سے ڈنٹونک اشتہار کے بجائے عمران خان ملک کو ترقی کی طرف لے کر گیا۔ 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)